ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی اے اے احتجاج: مرشد آباد میں بھڑکے تشدد میں 2 لوگوں کی موت، دیگر 3 زخمی

سی اے اے احتجاج: مرشد آباد میں بھڑکے تشدد میں 2 لوگوں کی موت، دیگر 3 زخمی

Wed, 29 Jan 2020 20:56:13    S.O. News Service

کولکاتہ،29/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی)مغربی بنگال کے مرشد آباد واقع جالنگی علاقے میں شہریت قانون کو لے کر جاری احتجاجی مظاہرہ پرتشدد ہو گیا جس میں کم ازکم دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک مہلوک کی شناخت انارل بسواس کے طور پر ہوئی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشان ملے ہیں۔

دراصل، یہاں مقامی لوگوں نے بند کا اہتمام کیا تھا۔ اسی دوران ترنمول کانگریس کے بلاک پرمکھ طاہر الدین شیخ کا قافلہ وہاں پہنچا اور مبینہ طور پر اس نے مظاہرین پر گولی چلا دی۔ اس کے بعد یہاں تشدد بھڑک گیا اور شرپنسدوں نے کئی دو پہیہ گاڑیوں اور کاروں کو نذر آتش کر دیا۔

ترنمول کانگریس کے مقامی رہنماؤں نے حالانکہ ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے اس تشدد کے پیچھے کانگریس اور سی پی ایم کے مقامی لیڈران کا ہاتھ بتایا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان علاقے سے گزر رہے تھے، تبھی ان پر حملہ کر دیا گیا۔


Share: